qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل نے شہید صیاد خدائی کے قتل کا اقرار کر لیا، نیویارک ٹائمز

ایک امریکی اخبار نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ شہید صیاد خدائی کے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، جمعرات کو امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز” نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نےشہید صیاد خدائی کے تہران میں قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے امریکہ کو مطلع کیا کہ شہید خدائی کا قتل اسرائیلی کارندوں نے انجام دیا ہے۔ اس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے اس قتل پر کوئی بیان دینے سے اجتناب کیا تھا۔ لیکن ایک باخبر انٹیلی جنس اہلکار کے مطابق، اسرائیل نے امریکی حکام کو اطلاع دی ہے کہ اس قتل کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔ نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ کرنل خدائی کے قتل کی منصوبہ بندی پچھلے سال جولائی 2021ء میں کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کی شام تقریباً 4:00 بجے، صیاد خدائی کو موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے تہران میں مجاہدین اسلام اسٹریٹ سے ملحقہ گلیوں میں پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

دوسری جانب انصاراللہ کے سیاسی دفتر نےکہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی قیادت میں عالمی استکباری قوتیں شہید صیاد خدائی کے قتل کی مرتکب ہوئی ہیں۔ کیوبا کی وزارت امور خارجہ نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور بد امنی کا سبب ہیں۔ فلسطینی مجاہدین کی تحریک نے بھی مدافع حرم اور سپاہ پاسدارن انقلاب کے افسر کے بیہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی کے خلاف صیہونیوں کے بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملے اسرائیل اور اس کے حواریوں کو ایک دہشت گرد ریاست ظاہر کرتے ہیں۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل ”حسین سلامی” نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہا، شہید صیاد خدائی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کہہ چکے ہیں کہ خدائی کے قتل کاانتقام لیا جائےگا۔
صیاد خدائی قدس فورس کے رکن تھے۔قدس فورس سپاہ پاسداران انقلاب کی غیر ملکی آپریشن چلانے کی ذمہ دار ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ صیاد خدائی نے شام میں ایران کی جانب سے خدمات انجام دی تھیں۔اعلیٰ نیو کلیائی سائنس داں محسن فخری زادے کے قتل کے بعد ایران میں یہ ہائی پروفائل قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔ فخری زادے کو نومبر 2020 میں قتل کیا گیا تھا۔

Related posts

صرف 38 فیصد بالغ افراد کو اپنے امریکی ہونے پر فخر ہے

qaumikhabrein

مریخ کی فضا میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اڑا۔۔ناسا نے تاریخ بنائی

qaumikhabrein

وسیم امروہوی کے کربلائی فن پاروں کو ایرانی سفارتکاروں نے سراہا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment