qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

فلسطینی سماجی کارکنوں کی اسرائیل نے کرائی جاسوسی

فلسطین سے تعلق رکھنے والے حقوق انسانی کے چھ کارکنوں کی اسرائیل کے ذریعے جاسوسی کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعے فلسطین کے کارکنوں کی جاسوسی کرانے کا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر اسرائیل کی نگرانی کمپنی این ایس او کا تیار کردہ ہے۔

حقوق انسانی کے تحفظ کی عالمی تنظیم فرنٹ لائن ڈفینڈرز نےاپنی ایک جانچ رپورٹ میں جاسوسی کا انکشاف کیا ہے۔ فرنٹ لائن ڈفینڈرز نے یہ رپورٹ ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ٹورنٹو یونیورسٹی کی سٹیزن لیب کے ساتھ مل کر تیار کی ہے۔ فرنٹ لائن ڈفینڈرز کے مطابق جن فلسطینی کارکنوں کی جاسوسی کی گئی ان میں تین سول سوسائٹی گروپوں کے لئے کام کرتے ہیں۔تین فلسطینیوں کارکنوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عودے ابودی ۔ بیسان سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ

سالہ عودے ابودی ماہر معاشیات ہیں اور امریکی شہری ہیں وہ مغربی کنارے کے راملہ میں بیسان سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ چلاتے ہیں۔حال ہی میں اسرائیل نے جن چھ فلسطینی گروپوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ان میں یہ ابودی کاسینٹر بھی شامل ہے۔عودے ابودی کی جاسوی کے لئے انکے موبائل فون کو ہیک کیا گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہیکہ فلسطینی کارکنوں کے موبائل فون میں جاسوسی سافٹ ویئر کس نے پہونچایا۔ ابودی کا فون فروری میں پیگاسس سے متاثر ہوا تھا۔

الحق رائٹس گروپ کے غسان حلائکا اور الدمیر کے وکیل صلاح حموری کی بھی پیگاس کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔ اسرائیل نے حال ہی میں فلسطین کے جن چھ گروپوں کو دہشت گرد قرار دیا ہے ان میں الحق اور الدمیر بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے ذریعے ان گروپوں کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو ان گروپوں سے منسلک افراد کی جاسوسی سے جوڑ کردیکھا جارہا ہے۔

صلاح حمہوری۔الدمیر

اس برس کے اوائل میں اسرائیل کی نگرانی کمپنی این ایس او دنیا بھر میں پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کی وجہ سے بد نام ہو چکی ہے۔ عالمی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ پیگاسس کو مختلف ملکوں میں حکومتوں نے اپنے حریفوں کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا تھا۔

Related posts

امروہا۔۔جنوں والی مسجد میں جشن فاتح جنگ بیر العلم

qaumikhabrein

فوجی ساز و سامان سے لدے سیکڑوں امریکی ٹرک شام کیوں بھیجے گئے ہیں۔

qaumikhabrein

جدید طرز خطابت کےموجد تھے علامہ رشید ترابی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment