qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

خودساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے مرکز تل ابیب کے مشرقی علاقے بنی براک میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک بار پھر شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں پانچ صیہونی ہلاک ہوگئے۔
خبروں کے مطابق مشرقی تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی حکام میں خوف و ھراس پھیل گیا اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل ابیب میں ہر کوئی خوف میں مبتلا ہے اور تل ابیب کی سڑکوں پر لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

تصویر بشکریہ روئٹر

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کاروائی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے الخضیرہ اور بئر السبع نامی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں نے شہادت پسندانہ کارروائی کر کے متعدد غاصبوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
حالیہ واقعہ کے بعد صیہونی حکام نے مقبوضہ فلسطین اور غرب اردن میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ایک موٹر سائیکل سوارضیا ہمرش نے اے کے-سینتالیس سے صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کی جس میں کم از کم پانچ صیہونی زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ رہورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک چھبیس سالہ نوجوان ہے جسے ماضی میں صیہونیوں نے فلسطین کی تحریک فتح کی رکنیت کے باعث جیل میں قید کر رکھا تھا۔
اس بیچ جنین میں ضیا ہمرش کے گھر پر صیہونی فوجیوں نے دھاوا بولا اور اسے مسمار کردیا۔ اسکے گھر والوں کو ہراساں کیا۔

Related posts

امروہا کے ماتمی جلوس کی پہچان حسینی باجا

qaumikhabrein

نائجیریا۔ قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد137

qaumikhabrein

انتہا پسندی سے پرہیز کریں ذاکرین۔ آیت اللہ سیستانی کی نصیحت۔

qaumikhabrein

Leave a Comment