گزشتہ سال 2021 میں اسرائیلی کاروائی میں 357 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں صیہونی فوجیوں نے خواتین اور بچوں سمیت 357 فلسیطنیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کی قومی انجمن کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ عیسوی سال کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں 357 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کی قومی انجمن کے سکریٹری جنرل محمد صبیحات کا کہنا ہے کہ فلسطین کے متعدد علاقوں سے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یہ تمام شہداء یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران شہید ہوئے ہيں۔
عرب – 48 ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان شہیدوں میں 19 فیصد خواتین ہيں جو فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے زمانے 1948 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
اس رپورٹ میں بتايا گیا ہے کہ شہداء میں 22 فیصد بچے ہيں۔ رپورٹ میں صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے غاصب صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف بے دریغ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔(بشکریہ گلوبل نیوز)