qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائلی فوجیوں نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی افسروں کو مارڈالا۔

فلسطینیوں کو دیکھتے ہی آپے سے باہر ہوجانے والے اسرائلی فوجیوں نے اپنے ہی دو افسروں کو فلسطینی حملہ آور سمجھ کر گولی مار دی۔ واقعہ بدھ کی شب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل فوجی اڈے کے قریب ہوا۔ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج افسروں کی شناخت اٹھائیس سالہ میجر اوفیک اہارون اور چھبیس سالہ میجر اتامار الحرار کے طور ہوئی ہے۔ یروشلم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں افسر نبی موسیٰ فائرنگ زون میں ملٹری مشق ختم کرکے گشت پر تھے کہ انہیں فلسطینی حملہ آور سمجھ کر ایگوز یونٹ کے کمانڈوز نے گولی مار دی۔

اسرائیلی فوجیوں کا وطیرہ ہیکہ حملہ آور فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی بجائے سیدھے گولی مار دیتے ہیں۔ اس طرح آئے دن فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار بازی الٹ گئی اور فوجیوں نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی جوان افسروں کو گولی سے اڑا دیا۔

Related posts

انڈین نیشنل لیگ کے صدر اور کیرالہ کے وزیر کا ممبئی دورہ

qaumikhabrein

شہیدان خدمت  کی شہادت پر علی پور میں تعزیتی مجلس

qaumikhabrein

نہٹور۔50 طبی والنٹیروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment