qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد میں اضافہ

اسرائل چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔عام یہودی اسرائیل کی تشدد آمیز پالیسیوں سے گھبرا کر ملک چھوڑنے میں عافیت سمجھ رہے ہیں۔عبرانی زبان کے اخبار ’یدیعیت احرونوت‘ کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد یہودی بہت پریشان ہیں اور وہ دوسرے ممالک کی طرف ہجرت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

فائل فوٹو

اطلاع کے مطابق حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین سے صہیونی مستقل طور پر دوسرے ممالک کی طرف نقل مکانی یا اپنی شہریت حاصل کرنے کو ترجیح دے رہیں اور اس رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔امیگریشن سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائلی یہودیوں میں دنیا کے دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے ترک وطن کے خواہشمند یہودیوں کی تعداد میں سینکڑوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے اندر مزاحمتی تحریکوں اور اندرونی اختلافات نے اسرائیل کی بقا کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے اور صیہونی حکام کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ان کی قائم کردہ غیر قانونی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی۔

Related posts

فلم کشمیر فائلس سے شیعوں میں سخت ناراضگی۔قابل اعتراض مناظر ہٹانے کا مطالبہ

qaumikhabrein

ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ خطرناک مرحلے میں داخل۔ ڈبلو ایچ او کی وارننگ۔

qaumikhabrein

امریکہ عراق کے انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔عراقی ارکان پارلیمنٹ کو اندیشہ۔۔

qaumikhabrein

Leave a Comment