qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سرائیلی جیل فلسطینی قیدیوں کے لئے کربلا بنا دی گئی

غاصب اور جابر صیہونی حکومت فلسطینیوں پر دباو ڈالنے کے ہر ہتھکنڈے کو استعمال کر رہی ہے۔ حتیٰ کہ اب جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے لئے پانی کی بندشیں لگائی جارہی ہیں۔
انتہا پسند صیہونی وزیربن گویر نے گذشتہ ہفتے صیہونی جیلروں سے کہا تھا کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کو نہانے کے لئے صرف دو منٹ کا وقت دیا جانا چاہئے اور جیلوں میں صرف ایک گھنٹے کے لئے پانی فراہم کیا جائے۔

اہم بات تو یہ ہے کہ پانی بند کرنے کا اقدام صرف جیل خانوں تک کے لئے نہیں بلکہ فلسطینی علاقوں کے لئے بھی پانی کی بندش کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔
انتہا پسند صیہونی وزیربن گویر نے صیہونی پولیس سربراہ سے بھی کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا عمل تیز کریں۔اسی سازش کے تحت گذشتہ ہفتے دسیوں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر دیا گیا۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران فلسطینیوں پر ہر قسم کا دباؤ بڑھایا گیا ہے اور صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر کی جانب سے آئے دن فلسطینیوں کے خلاف سخت ترین اقدامات عمل میں لائے جانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید 2 ہزار 500 فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کے انسان مخالف اقدامات کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں انھیں ان کے مقاصد و اہداف سے دور نہیں کر سکتیں۔

Related posts

جنت البقیع اور جنت المعلّٰی کی تاریخی اہمیت

qaumikhabrein

میرٹھ۔۔جشن سقائے حرم۔مداحوں کا خراج عقیدت

qaumikhabrein

چین نے گلوان وادی میں لہرایا اپنا پرچم۔ اور مودی جی چپ ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment