7 اکتوبر کے حماس کے راکٹ حملے کے بعد غزہ پر اپنے وحشیانہ حملوں کو منصفانہ قراردینے کے لئے اسرائل نے دنیا بھر میں جھوٹ پر مبنی ایک پروپگنڈہ مہم چلا رکھی ہے۔ اس پروپگنڈہ مہم کے تحت اسرائیل کے ذریعے خود کو مظلوم و بے قصور اور فلسطینیوں اور بالخصوص حماس کو ظالم، حملہ آور اوردہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانے اور فلسطینیوں سے متنفر کرنے کی مہم کے لئے باقاعدہ ایک پی آر ایجنسی کی خدمات لی گئی ہیں۔یوروپی میڈیا ذرائع کے حوالے سے خبریں ملی ہیں کہ میڈیا اداروں کے نیوز رومس کو فلسطین سے متعلق تمام قسم کی خبریں تیل ابیب کی ایک پی آر ایجنسی سے موصول ہوتی ہیں۔صیہونی طاقتیں کروڑوں ملین ڈالر خرچ کرکے دنیا بھر کے لوگوں کا برین واش کرنے کے لئے یہ مہم چلا رہی ہیں۔دنیا بھر کا میڈیا فلسطین کے بارے میں وہی سب کچھ دکھا اور بتا رہا ہے جو صیہونی طاقتیں چاہتی ہیں۔ الجزیرہ اور ایران کے ذرائع ابلاغ کو چھوڑ کر دنیا کے بیشتر میڈیا اداروں پر اسرائیل حامیوں اور صیہونی طاقتوں کا کنٹرول ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی حقیقی تصویر سے دنیا کو روشناس کرانے اور اسرائیل کے جھوٹے پروپگنڈہ کا توڑ کرنے کے لئے کیلی فورنیا کی اسلامی کونسل سرگرم ہوئی ہے۔ Northern California Islamic Council نے اس سلسلے میں امریکہ اور یوروپی ملکوں میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے جگہ جگہ بورڈس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل نے اس سلسلے میں لوگوں سے مالی مدد کی اپیل بھی کی ہے۔ زیادہ معلومات کے لئے کونسل کی ویب سائٹ https://www.norcalcouncil.org/
پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔