qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائلی کھجوروں سے روزہ افطار نہ کریں۔

کیا آپ چاہتے ہیں قبلہ اول پر قابض صیہونی حکومت معاشی طور پر اورمضبوط ہو۔۔؟ کیا آپ چاہتے ہیں بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والی صیہونی حکومت کے جرائم میں آپ بھی برابر کے شریک ہوں۔ اگر بحیثیت ایک مسلمان آپ کے دل میں فلسطینیوں کے لئے درد اور ہمدردی ہے تو خدارا اسرائیلی مصنوعات کا بائکاٹ کریں۔ اگر ابتک آپ نے اسرائیلی مصنوعات کا بائکاٹ شروع نہیں کیا ہے تو اس رمضان سے ہی اسرائل میں کاشت کھجوروں کا استعمال بند کردیں۔اسرائلی کھجوروں سے روزہ افطار کرکے آپکو ثواب ملنے والا نہیں ہے.

دنیا بھر میں سپلائی ہونے والی اسرائیل کی کھجوریں ان زمینوں پر کاشت کی جاتی ہیں جو فلسطینیوں کی ہیں اور جن پر اسرائیل نے ناجائز طور سے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس رمضان سے ہی اسرائیلی کھجوروں کا بائکاٹ کرکے مسلمان اسرائیل کے ذریعے فلسطین میں جاری نسلی تطہیر اور فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف اپنا موثر احتجاج درج کر سکتے ہیں۔

اس برس اب تک اسرائلی فوج اور باشندے 62 فلسطینیوں کا خون بہا چکے ہیں ان میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حکومت خطرناک طریقے سے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کررہی ہے اور ناجائز بستیاں بڑے پیمانے پر فلسطینی اراضی پر بسائی جا رہی ہیں۔’ایمنسٹی انٹر نیشنل’ اور ‘ہیومن رائٹس واچ’ سمیت حقوق انسانی کی عالمی تنظیمیں اسرائل کو فلسطینیوں کے حقوق انسانی کا قاتل قرار دیتی ہیں۔ انکا الزام ہیکہ اسرائیل نسل پرستی کا مجرم ہے لیکن یوروپی ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگا رہے ہیں۔

یوروپ میں مسلمان کھجوریں خریدتے وقت انکے برانڈز کو اچھی طرح چک کرکے اسرائلی برانڈز کا بائکاٹ کررہے ہیں۔ بر صغیر ہندستان پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اسرائلی کھجوروں کا بائکاٹ کرنا چاہئے۔یوروپ میں اسرائیلی کھجوروں کے بائکاٹ کی مہم ” احباب ال اقصیٰ’ Friends of Al-Aqsa (FOA) نامی تنظیم نے چھیڑ رکھی ہے۔ تنظیم نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائکاٹ کی اپیل کی ہے۔

اسرائیل دنیا میں کھجوریں پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے۔ اسکے یہاں تیار کھجوروں کا پچاس فیصد یوروپ ایکسپورٹ ہوتا ہے۔جو بڑے سوپر مارکٹس اور مقامی دوکانوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ برطانیہ8.9 ملین ڈالر مالیت کی 3,000 ٹن کھجوریں اسرائل سے امپورٹ کرتا ہے۔

اگر اسرائیلی مصنوعات بالخصوص اسکی کھجوروں کا بائکاٹ کیا جائے تو اسکی معیشت کو بہت بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔
اسرایلی کھجوروں کی کچھ مشہور برانڈس یہ ہیں،Nava Fresh،Food to Live،Meha drin،Carmel،Anna and Sarah،Jordon River،Star Dates،Hadi KlaimSincerely NutsUrban Platter۔King Solomon Dates

کھجوریں خریدتے وقت یہ بھی خیال رکھا جائے کہ ‘میڈ ان اسرائیل’، ‘میڈ ان جارڈن ویلی’ اور ‘میڈ ان ویسٹ بینک’ جن پیکٹس پر لکھا ہو وہ بھی اسرائیل کی ہی تیار کردہ کھجوریں ہیں۔فلسطنیوں پر اسرائیلی مظالم پر یورپی ممالک اور اقوام متحدہ جیسے ادارے چپی سادھے بیٹھے ہیں کم از کم مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائکاٹ کرکے اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار تو کر ہی سکتے ہیں۔

Related posts

نہٹور میں یوم ذ یا بیطس پر بیداری ریلی

qaumikhabrein

آسٹریلین فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے آکسیجن آلات کے لئے پچاس ہزار ڈالر عطیہ کئے۔

qaumikhabrein

معاشرے میں علم کی شمع روشن کرنا ہی سر سید کو حقیقی خراج عقیدت ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment