qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ۔

اسرائیل کو چند روز میں دو بڑے جھٹکے سہنے پڑے۔ کردستان میں اسکی خفیہ ایجسی موساد کے تربیتی مرکز کو ایران نے بیلسٹک میزائل حملوں سے تباہ کردیا اب اسکے اہم محکموں کی ویب سائٹوں پر سائبر حملے ہوئے ہیں۔ سائبر حملے کی وجہ سے اسرائیلی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کی ویب سائٹوں تک رسائی نا ممکن ہو گئی تھی۔جن محکموں اور وزارتوں کی ویب سائٹوں پر حملے ہوئے ان میں وزارت داخلہ، صحت، عدالت اور ویلفئر اہم ہیں۔ پیر کی شام کو ہوئے اس سائبر حملے کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کرنا پڑا۔تمام اہم ویب سائٹیں کریش ہو گئی تھیں.

اسرائیلی حکومت کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہیکہ یہ حملہ اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔ سرکاری ویب سائٹوں تک رسائی نا ممکن ہو گئی تھی۔ کئی گھنٹوں کے بعد ویب سائٹوں پر ٹریفک بحال ہوا۔ ان سائبر حملوں کے پیچھے کون ہے ابھی تک یہ پتہ لگانے میں اسرائیل کے سلامتی ماہرین ناکام رہے ہیں۔ سائبر حملے کے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔حملے سے وہ ویب سائٹس متاثر ہوئیں جو ڈاٹ جی او وی ڈاٹ آئی ایل ڈومین استعمال کرتی ہیں۔

Related posts

میر کے ایک مشہور شعر کی تفہیم کے چند گوشے۔۔ڈاکٹر سبط حسن نقوی

qaumikhabrein

میرٹھ میں شہیدان خدمت کی شہادت کا سوگ

qaumikhabrein

تریپورہ کے تشدد زدہ مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment