اسرائیلی فوج چھوڑ کر جانے والے جوانوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ اسرائیل اخبار ‘اسرائیل ہیوم’ کے مطابق سال 2020 میں 2400 سے 2500 جوانوں نے فوج کو چھوڑا تھا جبکہ یہ تعداد 2021 میں 3500 تک پہونچ گئی۔اخبار کے مطابق رواں برس میں اب تک کتنے فوجی فوج چھوڑ بھاگے ہیں اسکے اعداد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔موصولہ خبروں کے مطابق فوجیوں کے فوج چھوڑنے کی ایک وجہ کورونا بیماری ہے۔ قابل لحاظ تعداد میں فوجیوں کے فوج چھوڑنے سے اعلیٰ حکام بہت فکر مند ہیں۔ فوجیوں کے فوج چھوڑ دینے سے ہی اعلیٰ حکام فکر مند نہیں ہیں بلکہ فوج چھوڑنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ بھی انکی پریشانی کا سبب ہے۔