qaumikhabrein
Image default
uncategorized

مسجد اقصیٰ کےپاس قدیم ترین مسلم قبرستان اسرائیل نے مسمار کردیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے قریب واقع الیوسفیہ کے قدیم ترین مسلم قبرستان کومسمارکردیا ہے۔اسرائیلی میونسپل انتظامیہ نے بلڈوزر سے قبرستان کی قبریں مسمار کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق قبریں مسمار کرنے پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس پر قابض انتظامیہ کو کام روکنا پڑا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قبرستان میں 1948 سے 1967 کے درمیان شہید ہونے والے فلسطینیوں کی قبریں ہیں۔
واقعہ کے خلاف فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ پارک بنانےکیلئے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔اسرائیلی انتطامیہ نے2016 میں بھی قدیم ترین باب الرحمہ قبرستان کی قبریں مسمار کی تھیں۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کا قبرستان مسمار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔او آئی سی کے بیان کے مطابق قبرستان مسمارکرنا، مقدس مقامات، اسلامی شناخت اور ثقافتی ورثے پر قبضہ اسرائیلی پالیسی ہے، اسرائیل کے ایسے اقدامات مسلمانوں خصوصاً فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کا سبب بنتے ہیں۔
اوآئی سی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی جگہ پارک اور میوزیم کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔https://www.qaumikhabrein.com/news/4592/gaza-water-crises/اس خبر کو بھی دیکھئے

Related posts

سچ کی پردہ پوشی کے لیے اقتدار کا سہارا۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

امام رضا (ع) کا غم منانے کے لئے 42 لاکھ زائرین مشہد مقدس پہنچ گئے

qaumikhabrein

عالمین کی عظیم شخصیت حضرت علی علیہ السلام

qaumikhabrein

Leave a Comment