qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے

اسرائیلی فوج میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ گزشتہ چھ ماہ میں فوجیوں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔سن2022 کی شروعات سے ابتک 12 فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 11 اور 2020 میں نو فوجیوں نے خود کشی کی تھی۔ فوج کے ایک افسر یانیف عاشور نے فوجیوں میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ذہنی صحت سے منسلک حکام سے اپیل کی ہیکہ تشویش ناک حد تک بڑھتے اس رجحان کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے ہنگامی میٹنگ طلب کریں.

اس سے پہلے اسرائیلی ذرائع نے فوجیوں میں ڈپریشن اور بے چینی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلسطین کے مزاحمتی عناصر کے خوف سے فوجی اہلکار فوج سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہیکہ اسرائیلی فوجیوں کے اندرخود کشی کے واقعات کے اضافے سے انکی ذہنی کشیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

Related posts

ایران۔ صدارتی انتخاب کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان۔احمدی نیژاد کے نام کو نہیں ملی منظوری۔

qaumikhabrein

کینیڈا۔ دہشت گردی کے شکار مسلم خاندان کو سپرد لحد کردیا گیا۔لاشوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

qaumikhabrein

جاپان میں ایک سیکنڈ میں 319ٹیرابائٹس ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment