qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراقی خفیہ کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن۔ بغدادی کا ڈپٹی پکڑا گیا۔

عراق کے عبوری وزیر اعظم نے دہشت گرد گروہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کے نہایت قریبی کو دھر دبوچنے کا اعلان کیا ہے۔ نغداد سے ملی خبروں کے مطابق عبوری وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اعلان کیا ہیکہ غیر ممالک میں عراقی خفیہ ایجنسیوں کے دشوار آپریشن کے دوران ابو بکر بغدادی کا ڈپٹی اور داعش کے مالی امور کا انچارج سمیع جاسم گرفتار کرلیا گیا ہے۔مصطفیٰ الکاظمی نے اس کامیابی پر ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی تعریف کی ہے۔

ابو بکر بغدادی 2010 سے 2019 تک دہشت گرد اعر سفاک گروہ داعش کا سرغنہ تھا۔ جو اب جہنم رسید ہو چکا ہے۔ یہ دہشت گرد گروہ امریکہ،سعودی عرب اور اسرائیل کی عسکری اور مالی مدد کی بدولت عراق کے بڑے علاقے پر قاضہ جمائے رہا اور شیعوں ،کردوں، ایک یزیدی فرقے کے لاکھوں افراد کا خون بہاتا رہا۔ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے جہاد کے فتوے کے بعد عراق میں تمام مسلکوں کے مسلمانوں نے داعش کے خلاف مسلح اور متحدہ جہاد کرکے داعش سے ملک کے تمام علاقے آزاد کرائے۔

Related posts

جب علامہ رشید ترابی نے اشرف عباس کی شیروانی سلوائی

qaumikhabrein

ضلع بڈگام۔گجر دیہات میں اب نہیں پہونچی بجلی

qaumikhabrein

16 سالہ فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے ہلاک کرڈالا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment