qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

آیت‌ اللہ سیستانی کا عراق کی موجودہ صورت حال پر اہم پیغام

آیت‌ اللہ العظمی سیستانی نے عراق میں موجودہ صورت حال کے تناظر میں اہم پیغام جاری کرتے ہوئے عراقی عوام کو اخوت و برادری کی دعوت دی اور نصیحت کی ہے۔
نجف اشرف میں دفتر آیت‌ اللہ العظمی سیستانی نے عراق میں موجودہ صورت حال کے تناظر میں مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کا اہم پیغام جاری کیا ہے ۔

بسم الله الرحمٰن الرحیم

عراق کے شیعوں اور اہل بیتؑ کے چاہنے والوں پر خدا اور اس کے پیغمبر محمد مصطؐفیٰ کا درود ہو!

اسلامی شریعت کے مطابق محرم اور صفر کے دو مہینوں میں جنگ، جھگڑا اور خونریزی حرام ہے۔ لہٰذا ابا عبداللہ الحسینؑ کے ملک میں جاری تنازعات وہ بھی اربعین حسینی کے موقع پر، شریعت کی رو سے حرام ہیں، ہم آپ کو اخوت و برادری کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم سب شیعہ، عزادارِ سید و سالار شهداء حسینؑ بن علی ہیں، اس طرح کی دین مخالف اور تفرقہ انگیز اُمور شریعت مبین اسلام کے خلاف ہیں۔

والسلام علیکم والرحمتہ الله و برکاتہ
سید علی حسینی سیستانی
دفتر آیت اللہ سیستانی نجف اشرف

Related posts

اربعین امام حسین کی تیاریاں۔ موکبوں کا رجسٹریشن شروع

qaumikhabrein

وسیم رضوی کو ووٹ دینے والوں کے خلاف شیعہ قوم میں سخت ناراضگی۔

qaumikhabrein

ملک کے ہر شہری کو مفت لگائی جائے کورونا ویکسین۔ ممتا بنرجی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment