خطے میں امریکی دبدبہ ختم ہورہا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اسکی کرنسی ڈالر کا بھی برا وقت آرہا ہے۔ روس، چین اور دیگر کئی ممالک ڈالر میں لین دین نہیں کرنے کے فیصلے کر رہے ہیں۔عراق نے بھی ڈالر میں کاروبار کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہیکہ ملک میں اب ڈالر میں لین دین کو جرم سمجھا جائےگا۔
موصولہ خبروں کے مطابق عراقی حکومت نے کالا بازاری روکنے کے لئے ڈالر میں لین دین پر پابندی لگائی ہے۔ اب عراق میں ڈالر میں لین دین کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائگی۔ در اصل عراقی حکومت عراقی حکومت کے معین کردہ ڈالر کے ریٹ اور کالا بازاری میں ڈالر کے ریٹ کے فرق کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام بہت نالاں ہیں۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ دینار ملک کی کرنسی ہے اس لئے لین دین بھی دینار میں ہی ہونا چاہئے۔ ڈالر میں لین دین حکومت کی نظر میں معاشی بد حالی کا سبب ہے۔
1991 کی خلیجی جنگ کے بعد عراق کے خلاف پابندیوں اور 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد دینار کی قیمت بہت کم ہو گئی ہے جسکے سبب عراق میں لوگ ڈالر میں لین دین کو ترجیح دیتے ہیں۔