qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عراق کے تیرہ صوبوں میں پھر سے ووٹ گنے جائیں گے

عراق کے الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز سے تیرہ صوبوں میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھ سے کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ صوبہ دیالہ، نینوا، میسان، کربلاء، کرکوک، ذیقار، الانبار، القادسیہ، صلاح الدین، المثنی، البصرہ، بغداد اور بابل میں درج ہونے والی بائیس شکایتوں کی بنیاد پر ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھوں سے کرائی جائے گی۔

مقتدا صدر کے دھڑے کو زیادہ سیٹیں ملیں

عراقی الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق ستائیس اکتوبر سے دو سو اٹھانوے انتخابی مراکز کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھوں سے کرائی جائے گی۔۔عراق کے الیکشن کمیشن نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی سے متعلق چار سو تراسی شکایات درج ہوئی تھیں، جن میں سے چارسو اکسٹھ شکایات کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

عراق کی بعض سیاسی پارٹیوں اور الائنس نے اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر احتجاج کیا ہے۔
بغداد سمیت بعض شہروں میں اب بھی انتخابی نتائج پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین تمام ووٹوں کی دوبارہ ہاتھ سے گنتی کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ الکٹرانیک مشینوں سے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی ہوئی ہے اور بعض حلقوں کے نتائج صحیح نہیں ہیں۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

سلمان رشدی کی حالت نازک۔حملے میں لیور کو پہونچا نقصان۔ ایک آنکھ بھی ہو سکتی ہے ضائع

qaumikhabrein

کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ سے تین بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

qaumikhabrein

مسلم معاشرے کوشادی کی بیجا رسومات سے بچانے کی کوشش۔

qaumikhabrein

Leave a Comment