qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عراق۔۔۔ مقتدیٰ الصدر سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔۔

عراق میں الصدر پارٹی کے رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے باضابطہ طور پر عراقی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے گزشتہ رات نجف اشرف میں الصدر پارٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہوں کیونکہ میں بد عنوان عناصر کے ساتھ نہ ہی دنیا اور نہ ہی آخرت میں رہنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کی موجودگی میں اگلے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا اور یہ میرے اور خدا کے درمیان اور میرے اور آپ اور عوام کے درمیان ایک عہد ہے۔ جب تک بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہوتا میں سیاست میں حصہ نہیں لوں گا۔
سید مقتدیٰ الصدر نے یہ بھی کہا کہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں صدر پارٹی کے مرد و خواتین ارکان تیار رہیں اور منتشر نہ ہوں اور عوام سے رابطے میں رہیں۔
چند روز قبل ہی الصدر پارٹی کے 73 ارکان نے عراقی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related posts

نیوز18 اردو لگاتار دوسری بار بنا سال کا بہترین نیوز چینل ۔

qaumikhabrein

افغانستان میں ایران، پاکستان اور ترکی کے قونصل خانے بند۔

qaumikhabrein

وسیم امروہوی کا مجموعہ مراثی ‘میراث المراثی’ منظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment