
عراقی ایوانِ نمائندگان کے رکن احمد فواز نے عراقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر شہید سردار قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کے تحقیقاتی نتائج کو بہت جلد سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بغداد میں خبر نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے احمد فواز نے کہا کہ حکومت مقاومتی اور مزاحمتی کمانڈروں کے قتل کے تحقیقاتی نتائج کو سامنے نہ لانے اور عدم انکشاف کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
عراقی ایوانِ نمائندگان کے رکن نے کہا کہ بغداد ایئرپورٹ کا سانحہ ایک ایسا جرم ہے جس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی تفتیشی نتائج کی تفصیلات کے بارے میں خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے۔
فواز نے کہا کہ حکومت سازی میں سیاسی قوتوں کی مصروفیت اس مقدمے کی کارروائی کو روکنے کا باعث بنی ہے