qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام حسین کےاربعین میں غیر ملکی زائرین بھی کربلا جاسکتے ہیں۔

عراقی حکومت نے ایک بڑا اعلان یہ کیا ہیکہ شہیدان کربلا کے اربعین میں شرکت کرنے کے لئے غیر ملکی زائرین کو بھی کربلا آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عراقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہیکہ وزارت صحت کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد یہ طے ہوا کہ امام حسین اور انکے رفیقوں کے چہلم میں غیر ملکی زائرین بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

اعلان کے مطابق اس برس اربعین میں چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو کربلا آنے کی اجازت ہوگی۔ ان میں دس ہزار عرب اور دیگر ملکوں کے اور تیس ہززار ایران کے زائرین اربعین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غیر ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونا لازمی ہے۔ کربلا میں انیس اکتوبر کو شہیدان کربلا کا چہلم ہوگا۔۔

کورونا سے پہلے چہلم میں دنیا بھر سے کروڑوں زائرین کربلا پہونچتے تھے۔ لیکن کورونا کے دور میں زائرین کی آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

Related posts

نہٹور۔ معیاری تعلیم  کے لئے سٹی کراؤن پبلک اسکول قائم 

qaumikhabrein

چینی ماہرین نے خلا میں چاول اگا دئے۔۔

qaumikhabrein

ہوشیار خبردار من کی بات نہیں سنی تو ملےگی سزا

qaumikhabrein

Leave a Comment