qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اس برس امام حسین کے اربعین میں ایک کروڑ نوے لاکھ زائرین کربلا میں موجود تھے۔

کربلا میں امام حسین کا اربعین منانے والے زائرین کی تعداد معلوم کرلی گئی ہے۔. کورونا وبا کے باعث دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہونے کے باوجود اس برس 19 میلین یعنی ایک کروڑ نوے ہزار زائرین نے مولا حسین کی 14 سو سال قبل دی ہوئی ھل من کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے در مولا حسین پہ حاضری دی۔

کربلا سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے بارے میں اس سال کے چالیسویں دورے کے اعداد و شمار #کربلا_حسین کے مطابق تین داخلی دروازوں پر لگےکیمروں کی ریکارڈ نگ کے مطابق اس سال اربعین حسینی کے موقع پر 19 ملین یعنی ایک کروڑ نوے لاکھ زائرین کربلا میں جمع ہوئے، جن میں 16 ملین مقامی زائرین تھے جبکہ 3 ملین غیر ملکی زائرین تھے۔

45 فیصد مرد اور 55 فیصد خواتین نے کربلا میں اربعین کیا۔ ۔ زائرین کی حفاظت کےلیے رضاکار اور حکومتی 200،000 سیکورٹی اہلکار معمور تھے، 9 فوجی طیارے، 60 ہزار سرکاری گاڑیاں، 24 ٹرینیں اور نجف ہوائی اڈے پر روزانہ 140 طیارے آتے تھے۔نجف اور کربلا کے درمیان 15،000 موکب قائم تھے جہاں تقریبا 250 ملین کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

اس بار اربعین میں دنیا کے 80 ممالک کے زائرین نے شرکت کی۔ 40 فیصد زائرین ایران سے تھے.600 صحافیوں نے اربعین کے مراسم عزا کی کوریج میں حصہ لیا۔21 کاریں لائیو اسٹریم پر لگی ہوئی تھیں۔10 ہزار سرکاری صفائی کرنے والوں نے گلیوں کی صفائی میں حصہ لیا۔10 ہزار ہیلتھ سٹاف مامور تھے۔۔ اربعن کی تمام رسومات عزا پر تقریبا 90 ارب دینار خرچ کیے گئے ۔

Related posts

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

سعودی عرب۔شیعوں کی اور مسجد مسمار۔

qaumikhabrein

ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو ماں کا صدمہ

qaumikhabrein

Leave a Comment