۔
عراق کے مقدس مقامات کے لئے اب ایرانی زائرین زمینی راستے سے پھر عراق جا سکیں گے۔ کورونا وبا کے دوران دونوں ملکوں کی رضا مندی سے یہ زمینی سرحد بند کی گئی تھی لیکن اب 27 ماہ کے بعد عراقی زمینی سرحد کو ایرانی زائرین کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔
اب عراق میں موجود زیارات کے خواہشمند زائرین زمینی سرحد کے ذریعہ ان مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں گے۔
14 جون 2022ء کو ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے عراقی وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 2500 زائرین عراق کا زمینی سفر کر سکیں گے ۔ یہ تعداد وقت کے ساتھ بڑھ کر 15,000 ہو جائے گی۔دنیا بھر سے روزانہ لاکھوں شیعہ زائرین کربلا، نجف، کاظمین اور سامرہ میں معصومین کے روضوں کی زیارت کے لئے عراق آتے ہیں۔