qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراقی فٹبال کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں بلند کیا قرآن

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی سے دلبرداشتہ عراق کے فٹبال کھلاڑیوں نے قرآن سے اپنے عشق کا اظہار کیا۔ بغداد میں فٹبال لیگ کے مقابلے جاری ہیں۔ لیکن ایک میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایمان کو تازہ کردینے والا ایک واقعہ رونما ہوا۔ الشرطہ اور القاسم ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے پہلے فٹبال کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں اپنے ہاتھوں پر قرآن بلند کیا۔ اس طرح انہوں نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے جواب میں کتاب اللہ کے تئیں اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

ادھر اسٹیڈیم میں بھی فٹبال شائقین نے اللہ و اکبر کے نعرے لگانے کے ساتھ ایک بینر اپنے ہاتھوں میں بلند کیا جس پر لکھا تھا ‘قرآن ہمارا ابدی قانون ہے اور اسکی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے’۔ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے روز اسٹاک ہوم میں ایک مسجد کے پاس ایک ملعون نے قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔ اس ملعون کو پولیس کا تحفظ حاصل تھا۔ اس واقعہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

مسلم ممالک نے سویڈن حکومت سےاس سلسلے میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ مسلم ملکوں میں سویڈن کے واقعہ کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ مختلف ملکوں میں مسلمانوں نے سویڈن کے سامان کا بائکاٹ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے۔۔قرآن کی بے حرمتی برداشت نہیں

Related posts

مسلم نوجوانوں کو Civil Services کے لئے تیار کرنے کی منصوبہ

qaumikhabrein

نائجیریا میں17اسکولی بچے ٹرک سے کچلے۔

qaumikhabrein

معاون سے بوسہ بازی کرتے پکڑے گئے برطانوی وزیر صحت۔ مستعفی ہونا پڑا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment