qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراق میں کینسر کے پھیلاؤ میں برطانیہ کے کردار کا انکشاف

حکومت برطانیہ عراق میں کینسر کے پھیلاؤ میں برٹش پیٹرولیم کے کردار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایک عراق ویب سائٹ نے اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برٹش پیٹرولیم کی سرگرمیاں عراق میں کینسر کے پھیلاؤ کی اہم وجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برٹش پیٹرولیم کے کارخانوں اور آئل فیلڈ کے قریب کام کرن والے عراقی شہریوں کے خون میں کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ بصرہ کے نواحی علاقوں میں کینسر پھیلانے والی آلودگی خطرے کے نشان کئی گنا زیادہ پائی گئی ہے۔جنوبی عراق کے وہ علاقے جہاں برٹش پیٹرولیم کام کر رہی ہے، فضائی آلودگی اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت اور اس ملک کے ذرائع ابلاغ تجارتی مفادات کی خاطر عراق میں کینسر کے پھیلاؤ میں برٹش پیٹرولیم کے کردار کو چھپانے اور متعلقہ خبروں کی اشاعت سے گریز کر رہے ہیں۔

Related posts

عراق کے سامرہ میں روضوں پر حملے کی داعش کی سازش ناکام

qaumikhabrein

ایران امریکہ سے نہیں ڈرتا، چین عزت نہیں کرتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا شکوہ

qaumikhabrein

نفرت کی آبیاری بند ہو۔آئی آئی ایم بنگلورو فیکلٹی کا کارپوریٹ سے مطالبہ

qaumikhabrein

Leave a Comment