qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اربعین امام حسین کی تیاریاں۔ موکبوں کا رجسٹریشن شروع

ابھی محرم کی آمد بھی نہیں ہوئی ہے اور عراق میں اربعین کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں۔نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ کے درمیان زائرین کے کھانے پینے اور ٹھہرنے کے لئے ہزاروں موکب قائم کئے جاتے ہیں۔ موکبوں کے رجسٹریشن کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایران میں عتبات مقدسہ کی تعمیرِنو اور توسیع کے مرکزی ادارے کے ثقافتی اور عوامی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر یوسف افضلی نے عوامی تعاون کی کمیٹی کی فعالیت کے متعلق کہاکہ موکبوں کے لئے رجسٹریشن گزشتہ ہفتے سے شروع ہو گئی ہے اور اب تک زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے تین ہزار موکبوں کے رجسٹریشن ہو چکے ہیں۔یوسف افضلی نے کہا کہ اربعین کے تمام موکب مکمل طور پر عوامی بنیادوں پر لگائے جاتے ہیں۔

یوسف افضلی نے بتایا کہ رواں سال نئے رجسٹریشن کرانے والے موکبوں کو ایک سال کا لائسنس جاری کیا جائے گا اور گزشتہ سالوں میں رجسٹریشن کرانے والے موکبوں کے لائسنس میں مزید تین سال کی توسیع کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہمارے اندازے کے مطابق رواں سال زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہوگی اور چونکہ موسم، گرمی کی جانب مائل ہورہا ہے اس لئے ہماری توجہ کا مرکز کولنگ سسٹم، پانی، برف اور ریفریجریٹر والی گاڑیوں کے بندوبست پر ہوگی ۔۔سب سے زیادہ توجہ کربلا میں زائرین کی رہائش پر رہے گی ۔

افضلی نے مزید کہا کہ گرم موسم کی وجہ سے ہم زائرین کو دن میں آرام کرنے اور رات میں مشی کا مشورہ دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ زائرین کے لئے نجف، کربلا اور کاظمین میں برف بنانے کی مشینیں موجود ہیں اور ہم اس کوشش میں ہیں کہ آئندہ سالوں میں عراق میں برف بنانے کا کارخانہ لگایا جائے۔

Related posts

مولانا کلب صادق ایوارڈز کی تقسیم۔

qaumikhabrein

حیدر آباد۔۔اسلامی طلبا تنظیم کا دعوت پروگرام

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے۔۔خامیوں کی پردہ پوشی کےلئے لاک ڈاؤن کا سہارا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment