qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراق۔امام حسین کے زائرین پر حملے کی سازش ناکام۔

کربلا میں امام حسین اور انکے ساتھیوں کا چہلم منانے کے لئے زائرین جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے کربلا کے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کی سازش تیار کی تھی لیکن عراق کی مسلح تنظیم حشد الشعبی نے داعش کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ حشد الشعبی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہیکہ خفیہ ذرائع سے ملی معلومات کی بنیاد پر داعش کے خلاف ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے امام حسین کے عقیدت مندوں پر گھات لگا کر حملے کرنے کی پلاننگ کو عین موقع پر ناکام بنادیا گیا۔

تکفیری گروپ داعش کا دہشت گرد(فائل فوٹو)

ذرائع کے مطابق جنوبی بغداد میں حشد الشعبی نے داعش کے خلاف یہ کاروائی کی۔ امام حسین کے عقیدت مندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حشد الشعبی نے ایک آپریشن کمان قائم کی ہے جو ملک اور دیگر ملکوں سے کربلا آنے والے زائرین کی کربلا سے واپسی تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھےگی۔ داعش نے گھات لگا کر زائرین کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی تو حشد الشعبی نے بھی گھات لگا کر داعش کے دہشت گردوں پر حملہ کیا۔

حشد الشعبی کے جانباز

ماہ صٖفر کی بیس تاریخ کو کربلا میں امام حسین اور انکے بہتر ساتھیوں کا چہلم منایا جائےگا۔

سفر عشق۔ کربلا کی جانب رواں دواں عقیدت مند

Related posts

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں داڑھی مونڈنے پر پابندی۔ ۔

qaumikhabrein

زینب نہ ہوتیں تو کربلا کربلا میں ہی رہ جاتی۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

دلت،برہمن،مسلمان اور بی ایس پی۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment