qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایرانی صدر نے سی این این کو انٹرویو دینے سے کیوں انکار کردیا۔

وہ اور لیڈر ہونگے جو امریکی میڈیا سرغنہ سی این این پر انٹر ویو دینے کے لئے بی چین رہتے ہونگے ایرانی صدر نے اسکارف نہ پہننے کی ضد پر اڑی امریکی صحافی کو انٹر ویو دینے سے ہی انکار کردیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی ٹیم نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے پہلے اسکارف پہننے کی شرط رکھی، امان پور نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا۔اسکے انکار پر ایرانی صڈر نے بھی انٹر ویو منسوخ کردیا۔

کرسٹیان امان پور کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق اسکارف پہنتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون یا رواج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ 1995 سے اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کر چکی ہیں اور ایران سے باہر کہیں بھی اُن سے کبھی کسی ایرانی صدر نے اسکارف پہننے کی شرط نہیں رکھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ایرانی صدر کے ساتھ یہ انٹرویو بہت پہلے سے طے تھا۔
انٹرویو میں مہسا امینی کی موت، ایٹمی معاہدے اور یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر صدر رئیسی سے سوالات کیے جانے تھے۔
ایران میں اس وقت حجاب کے معاملے پر ہی ہنگامہ جاری ہے۔ حجاب نہ پہننے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے پولیس اسٹیشن لائی گئی مہسا امینی نامی خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔مغربی میڈیا اس معاملے کو ہوا دے رہا ہے۔

Related posts

’غلامی کی جدید شکلیں’ اور اقوام متحدہ کی رپورٹ۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کو اسما شیخ چنوتی دیں گے۔

qaumikhabrein

کینیڈا کی فٹبالر کوئن گولڈ جیتنے والی پہلی خواجہ سرا کھلاڑی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment