ایران کے بہت سے شہروں میں صاف اور میٹھے پانی کے حصول کے لیے شہریوں کی سہولت کی خاطر شہر کے میونسپل کی جانب سے ہر علاقے میں میٹھے پانی کا ایک الیکٹرانک بوتھ نصب ہے جس سے پانی لینے کا طریقہ کار، بلکل ATM مشین سے کیش وصول کرنے کی طرح ہے ۔ایک خاص کارڈ دکانوں پر دستیاب ہوتا ہے جس سے آپ ایک ہزار لیٹر پانی, اس کارڈ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں،
ہیں،اس واٹر اے ٹی ایم کی ایک خاص بات یہ ہیکہ کارڈ مشین میں ڈالنے کے بعد گیلن میں پانی آنے سے پہلے مشین کے اسکرین پر السلام علیک یا ابا عبدالله لکھا ہوا آتا ہے۔ یہ جملہ پڑھتے ہی انسان کی آنکھوں میں کربلا گھوم جاتی ہے اور کربلا والوں کی پیاس یاد آکر آنکھوں کو تر کرجاتی ہے۔اس طرح مشین سے پانی حاصل کرنے والے کو امام حسین کو یاد کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔(بشکریہ حوزہ نیوز)