ایران نے غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ایک بڑا اقدام کیا ہے۔ ایران نے 32 ممالک کے لئے ویزا کی شرط کو ختم کردیا ہے۔ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ زرغامی نے کہا ہے کہ ایرانی کابینہ نے 32 ممالک کے لئے ویزے کی شرط یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر سیاحت عزت اللہ زرغامی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت نے 32 ممالک کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی تھی اور ایرانی کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے۔مبصرین کے مطابق ایران ایرانو فوبیا کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد 4.4 ملین تک پہنچ گئی.جن ملکوں کے لئے ویزا شرط ختم کی گئی ہے وہ ہیں ہندستان، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، قطر، کویت، انڈو نیشیا، برونی، سنگاہور، کمبوڈیا، ملیشیا، ویتنام، براذیل، پیرو، کیوبا، میکسیکو، جاپان، بولیویا، ونیزویلا، بوسنیا ہرزے گووینا، سربیا، کروئشیا، بیلاروس، لبنان، ازبیکستان، کرغٖیزستان، تاجکستان، تیونیشیا، ماریطانیہ، تنزانیہ، زمبابوے، ماریشس اور سیشلس۔