qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایک لاکھ ڈالر کے عوض پانچ برس کے لئے ایران کا رہائشی ویزا

ایرانی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ایک اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق ایران کی حکومت نے ملک کی ویزا پالیسی میں ترمیم کی ہے۔ ویزا پالیسی میں ترمیم کا مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ نئی ویزا پالیسی کے مطابق اب غیر ملکی شہری ایک لاکھ ڈالر کی ایران میں سرمایہ کاری کرکے پانچ برس کا ایران کا رہائشی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

ایران کی وزارت داخلہ کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ ان غیر ملکی شہریوں کے بارے میں رپورٹ دے جنہوں نے زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کے لئے یا لمبی مدت کے لئے ایران میں ایک لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے یا ایران میں جمع کرائے ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد وزارت مالیات اسکی تصدیق کرےگی اور پانچ برس کے لئے اسے رہائش کا پرمٹ جاری کیا جائےگا۔

ایران خلیج فارس کا ایک اہم ملک ہے۔ آٹھ کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں معاشی ترقی اور وسعت کے روشن امکانات پائے جاتے ہیں۔ جغرافیائی طور سے ایران ایک ایسا ملک ہے جسکی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں دنیا کے بیشتر ملکوں تک رسائی کے لئے سب سے مناسب اور محفوظ راستہ ہیں۔ اہم بات یہ ہیکہ ایران کے ضابطے سرمایہ کاری کے حوالے سے لائق اعتماد ہیں اور تہران دیگر ملکوں اور غیر ملکی کمپنیوں کے تئیں اپنے عہد و پیمان کی ہمیشہ پابندی کرتا ہے۔

Related posts

امروہا میں حضرت ابو طالب کی شان میں طرحی محفل منقبت

qaumikhabrein

حقوق انسانی اور ہمارے حکمراں ۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

عظیم مرثیہ نگار میر انیس فقیر صفت اور نازک مزاج شخص تھے… جمال عباس فہمی

qaumikhabrein

Leave a Comment