qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران نے زیر زمین فوجی اڈے بنا رکھے ہیں۔

امریکہ اور اسرائل کے ناگہانی حملوں سے اپنی فضائی طاقت کو محفوظ کرنے کا ایران نے بندوبست کررکھا ہے۔ ایرا ن نے زیر زمین ایسے اڈے قائم کررکھے ہیں جہاں اسکے جنگی جہاز اور ڈرون محفوظ ہیں۔ ایران نے حال ہی میں زیر زمین قائم ایک ایسے ہی اڈے کی تصاویر جاری کرکے اپنی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی سے جاری کی گئی ویڈیو میں مختلف جنگی طیارے اور ڈرونز ’’ایگل 44‘‘نامی بیس کے اندر کھڑے ہوئےنظر آرہے ہیں۔

ایران کی جانب سے بیس کا اصل مقام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ امریکی بمباری سے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ بیس پہاڑوں کو کھود کر بنایا گیا ہے، جاری کی گئی فوٹیج میں جنگی طیاروں کو دن اور رات کے اوقات میں بیس سے اڑان بھر کر مشن پر روانہ ہوتے اور اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
ایران کی جانب سے ایگل 44 بیس کی افتتاح سے دو ہفتے قبل اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ہزاروں فوجیوں، درجنوں طیاروں اور بحری بیڑوں سمیت آرٹلری اسسٹیمز کے ساتھ فوجی مشقیں کی گئی تھیں جنہیں ایران کیلئے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا تھا۔

Related posts

    اسرائیلی توسیع پسندی کا بڑھتا ہوا  دائرہ۔  سراج نقوی

qaumikhabrein

بلبل کے پروں پر سوار ہو ساورکر جیل سے باہر چلے جاتے تھے

qaumikhabrein

یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

qaumikhabrein

Leave a Comment