اقوام متحدہ نے ایران کی یہ تجویز منظور کرلی ہیکہ ترک اسلحہ معاہدے کے رکن ممبر ممالک نیو نیوکلیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے میں شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں گے۔ نیو کلیائی ترک اسلحہ معاہدے کے مطابق یو کلیائی ہتھیاروں سے لیس ممالک اس عہد کے پابند ہیں کہ وہ اپنے تمام نیوکلیائی ہتھیاروں کو تلف کردیں گے۔اسی طرح یہ ممالک اس عہد کے بھی پابند ہیں کہ وہ نہ صرف نیوکلیائی اسلحہ کی تیاری کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کریں گے بلکہ یہ ممالک نیو کلیائی ہتھیار نہ کسی ملک میں منتقل کریں گے او نہ اس قسم کے ہتھیاروں کی تیاری کے معاملے میں کسی ملک کی مدد کریں گے۔ یو کلیائی ہتھیاروں سے لیس ممالک برسہا برس کے بعد اس عہد کے پابند ہوئے ہیں کہ وہ ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کے سلسلے میں موثر اقدام کریں گے۔
اقوام متحدہ نے ایران کی جس تجویز کو منظور کیا ہے اس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہیکہ اسرائیل کو بھی ترک اسلحہ معاہدے کا ممبر بننا چاہئے اور عالمی مبصرین کو اپنی نیوکلیائی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینی چاہئے۔