ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران دہشت گردانہ کاروائی ہوئی ہے۔ سلیمانی کی قبر کے نزدیک دس منٹ کے وقفے سے دو بھیانک دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں سو سے زیادہ افراد کے ہلاک اور دیگرسیکڑوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی شہر کرمان میں قبرستان ‘گلزار شہدا’ کی طرف جانے والی سڑک پر گیس کے کئی کنستر پھٹ گئے۔جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر وہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ مقامی زرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوئے ہیں یا یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ ہے۔۔ سرکاری ٹی وی نے ریڈ کریسنٹ کے امدادی کارکنوں کو زخمی لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دکھایا، جہاں ہزاروں ایرانی سلیمانی کی برسی کے موقع پر جمع تھے۔پہلا دھماکا قاسم سلیمانی شھید کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہوا اور دوسرا دھماکہ مزار سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔ یہ زائرین کے راستے اور معائنہ کے دروازے کے باہر تھا۔