qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اربعین کے عزاداروں کے لئے تہران سے کربلا تک ٹرین سروس

امام حسین کے اربعین میں شرکت کرنے والے ایران کے عزادار ٹرین کے ذریعے تہران سے کربلا پہونچ سکتے ہیں۔ ایرانی محکمہ ریلوے نے اربعین کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی ٹرین سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ہفتے سے یہ خصوصی ٹرین سروس شروع ہو جائےگی۔ یہ ٹرین ہفتے میں تین روز چلےگی۔ فی الحال یہ ٹرین سروس تین ماہ جاری رہے گی۔

تہران سے یہ ٹرین زائرین کو لیکر تہران سے شالمچے سرحد تک جائےگی۔ شالمچے سے زائرین کو بس کے ذریعے بصرہ لیجایا جائےگا۔ بصرہ سے پھر ٹرین کے ذریعے زائرین کو کربلا لیجایا جائےگا۔ یہ ٹرین سروس ایران عراق ریلوے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایران کے ریلوے حکام کا کہنا ہیکہ اس پروجیکٹ سے عراق ،ایران کے راستے اپنی رسائی کو وسط ایشیائی ملکوں تک ممکن بنا سکےگا اور اپنی مصنوعات کو زمینی راستے کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک پہونچا سکےگا۔چین بھی ایران عراق ریل پروجیکٹ کو اپنی بیلٹ اینڈ روڈ اسکیم کے ایک اہم حصے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ اس ریل پروجیکٹ کے ذریعے چین کی رسائی ایران ،عراق اور شام کے راستے بحیرہ روم اور یوروپ تک ممکن ہو جائےگی۔

Related posts

سماجی تنظیم Anhadکو خدمت خلق کے لئے مالی مدد کی ضرورت

qaumikhabrein

فرانس میں مسجدوں کے خلاف نفرت انگیزمہم

qaumikhabrein

قاسم سلیمانی قتل معاملہ۔ “ٹرمپ” کے وارنٹ گرفتاری جاری

qaumikhabrein

Leave a Comment