سوپر سانک میزائل تیار کرکے ایران ،روس ،چین اورامریکہ کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ایران نے گزشتہ روز ‘فتاح’ نامی اس سوپر سانک میزائل کو منظر عام پر پیش کیا۔ اس موقع پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف سردار سلامی موجود تھے۔ میزائل کی تیاری سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تازہ ترین اسٹریٹجک کامیابی ہے۔
’’فتاح‘‘ میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی رفتار 13 سے 15 ماخ (ہر سکنڈ میں 5 کیلومیٹر سے بھی زیادہ)تک ہے۔ اسے ایران سے اسرائیل تک پہنچنے کے لئے محض 400 سکنڈ درکار ہونگے۔یہ میزائل اپنے ٹارگٹ کو انتہائی دقت اور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے اور تمام ریڈار سسٹم اور میزائل شیلڈز کو فریب اور چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔’فتاح’ ہائپرسونک میزائل ٹیکٹیکل صلاحیتوں کے ساتھ انتہائی تیز رفتاری حاصل کرنے اور زمین کی فضا کے اندر اور باہر مختلف حربے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہیکہ ‘فتاح’ میزائل مختلف ملکوں کے پاس موجود
“THAD, ARO, Patriot, Aegis, GBI, Iron Dome, Flakhan Dawood, and Barak جیسے فضائی دفاعی نظام کو ناکام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سوپر سانک میزائل کا نام ‘فتاح’ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تجویز کیا ہے۔