qaumikhabrein
Image default
uncategorized

ایران نے تیار کیا خفیہ جانکاری فراہم کرنے والا بحری جہاز۔

ایران نے دعویٰ کیا ہیکہ اسکے ماہرین نےخفیہ اطلاعات فراہم کرنے والا بحری جہاز تیار کرلیا ہے اور اسے عنقریب بحریہ کے حوالے کردیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ حفیہ اطلاعات فراہم کرنے والا یہ بحری جہاز مکمل طور پر ایرانی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے اور یہ اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز ملکی دفاع کے لیے معلومات جمع کرنے کی غرض سے جاسوسی مشن انجام دے گا۔ ایڈمرل شہرام ایرانی نے بتایا کہ یہ بحری جہاز جاسوسی کے تمامتر جدید آلات کے علاوہ دفاعی سازوسامان سے بھی لیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بحری جہاز میں نصب جاسوسی کے تمام آلات بھی مکمل طور پر ایرانی ماہرین نے ڈیزائن اور تیار کیے ہیں۔

Related posts

امروہا کی میسکو فارمیسی اور جامعہ ہمدرد کے درمیان اہم مفاہمت

qaumikhabrein

نامور صحافی عار ف شیخ کا اورنگ آباد میں انتقال

qaumikhabrein

حسین الحق کے ناول کے سرے ڈپٹی نذیر احمدسے جا ملتے ہیں:خالد جاوید

qaumikhabrein

Leave a Comment