
ایران کے شہر شیراز میں امام زادے کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کے مرکزی مجرم سبحان کمرونی کے شناختی دستاویز شائع کر دئےگئے ہیں۔سبحان کمرونی دہشت گرد گروہ داعش کا رکن تھا۔ یہ مردود ابو عائشہ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ابو عائشہ کے پاسپورٹ کے مطابق وہ تاجکستان کا شہری ہے۔ ابو عائشہ کے ساتھ تصویر میں دہشت گردانہ حملے کا مرکزی کوآرڈینیٹر ہے۔ جو جمہوریہ آذربائیجان کا شہری ہے۔

شاہ چراغ کے نام سے معروف اس روضے پرچھبیس اکتوبر کو دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے سلسلے میں اب تک ایران کی ایجنسیاں بیس سے زیادہ غیر ملکی مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہیں۔