qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عالم شیعت کو ایک اورنقصان۔ علامہ حسن زادہ آملی کا انتقال

ممتاز عالم دین علامہ حسن زادہ آملی کا آج ایران میں اتتقال ہو گیا وہ93 برس کے تھے۔ گزشتہ روز علامہ آملی کو پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے شہر آمل کے “امام رضا ہسپتال” میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔علامہ حسن زادہ آملی 1307شمسی (1928ء) میں ایران کے شہر آمل کے ضلع لاریجان کے گاؤں ایرا میں پیدا ہوئے۔ وہ الہیات کے فلاسفر، فقیہ ، عارف ، ماہرفلکیات اور حوزہ علمیہ کے استاد تھے۔عالم اسلام کا یہ ممتاز اور عالمی شہرت یافتہ عالم دین ادبیات، ریاضی ، فلکیات وغیرہ جیسے علوم میں خاص مہارت رکھتا تھا ۔ فرانسیسی اور عربی زبان پر بھی انہیں مکمل عبور حاصل تھا ۔ طبری اور فارسی زبان میں ان کی متاثر کن اور پرکشش نظمیں اور اشعار موجود ہیں اور اب تک تقریبا 190 علمی آثار علامہ حسن زادہ آملی کے نام پر ثبت ہو چکے ہیں۔

تصویر بشکریہ فارس نیوز ایجنسی

علامہ حسن زادہ آملی فلسفہ ، عرفان و تصوف ، ریاضی ، فلکیات ، فارسی ادب وغیرہ میں بھی کئی علمی آثار رکھتے ہیں۔ ان کے اہم ترین علمی آثار میں سے اشارات، شفا اور شرح فصوص الحکم وغیرہ انتہائی معروف ہیں کہ جن پر کئی حاشیہ اور شروحات بھی لکھی جا چکی ہیں۔مرحوم علامہ حسن زادہ آملی نے اسفار اربعہ، کشف المراد اور گلستان سعدی جیسی کتابوں کی بھی تصحیح کی ہے ۔ان کی نظموں کا ایک مجموعہ بھی شائع ہو چکا ہے۔

Related posts

حیدر آباد۔۔اسلامی طلبا تنظیم کا دعوت پروگرام

qaumikhabrein

آفتاب مرثیہ خوانی غروب ہو گیا۔ حیدر نواب جعفری کا انتقال

qaumikhabrein

تنزانیہ کے ادیب عبدالرذاق کو ادب کا نوبیل انعام

qaumikhabrein

Leave a Comment