qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایٹمی شعبے میں ایران کی ایک اور پیشرفت۔ایران تیار کررہا ہے ریڈیائی دوائیں

ایٹمی شعبے میں ایران کی پیش رفت تیز رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ اسی پیش رفت کے دسوران ایران میں گاما نائف سینٹر کا افتتاح ہوا ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے گامانائف مرکز کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ دس لاکھ مریض ہمارے ادارے کی تیار کردہ ریڈیائی دواؤں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کوامریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی مختلف طرح کی بندشوں اور پابندیوں کا سامنا ہے۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے یہ بات زور دے کہی کہ ایران کے پاس مکمل ایٹمی سائیکل موجود ہے اور ملک کے ماہرین ریڈیائی ادویات کے شعبے میں مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں ریڈیو فارماسیوٹیکل کا استعمال کینسر کے علاج کے طریقوں میں سے ایک ہے اور بہت سی ریڈیائی دوائیں ایران میں بھی تیار کی جاتی ہیں۔

Related posts

اسرائیل کے ساتھ رشتوں کے خلاف بحرین میں عوامی مظاہرے شدید۔

qaumikhabrein

سرسی سادات کی تاریخ پر مبنی کتاب ‘نوازش انوار’ کی رسم اجرا

qaumikhabrein

جرمنی۔۔اینجیلا مرکل نے کورونا کی دو الگ الگ ویکسین لگوائیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment