ایران مسافر بردار طیاروں کی تیاری کے میدان میں خود کفیل ہونے جا رہا ہے۔ ایران اپنے پہلے دیسی طور پر تیار کردہ مسافر بردار ہوائی جہاز کو مکمل کرنے کے قریب ہے۔
44 سال کی سخت پابندیوں اور عراق سے 8 سال کی تباہ کن جنگ کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران اعلیٰ معیار کی ملکی مصنوعات کی جدت اور پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران مختلف میدانوں میں لگاتار ترقی اور پیش رفت کررہا ہے۔ ایران مال اور مسافر بردار ریل ویگنیں تیار کرنے کے معاملے میں پہلے ہی خود کفیل ہو چکا ہے۔دفاعی ساز و سامان بنانے کے شعبے میں بھی ایران اب دوسرے ملکوں پر انحصار نہیں کرتا ہے۔