qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پاکستان-ایران- ترکی کنٹینر ٹرین (آئی ٹی آئی)ایران پہنچ گئی

پاکستان-ایران-ترکی ٹرانزٹ ٹرین جس کی لمبائی 6,543 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ان تینوں ممالک کے ریلوے اداروں کے تعاون سے حالیہ دنوں میں بحال ہوگئی تھی، آج ایران پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد-تہران-استنبول ریلوے منصوبہ جسے ایکو کنٹینر ٹرین (آئی ٹی آئی) کہا جاتا ہے، 21 دسمبر کو پاکستان کے اعلی حکام سمیت ایران، ترکی، قازقستان اور ازبکستان کے سفیروں کی شرکت سے افتتاح کردیا گیا؛ یہ ٹرین زاہدان ریلوے اسٹیشن کی طرف چلنے کے آغاز کرنے سے اتوار کو ایران پہنچ گئی۔

ریل پارس کے سی ای او “امین پوربرخورداری” نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس کوریڈور کو فعال کرنے کے لیے، یہ ویگنیں زاہدان اسٹیشن میں داخل ہوں گی، کسٹم آپریشن کے بعد اور پاکستانی سے یورپی ویگنوں میں سامان کی منتقلی کے بعد زاہدان سے ایران اور ترکی کے درمیان (رازی) بارڈر کی طرف چلے گی اور اس کارگو کی آخری منزل انقرہ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا کام ایران، ترکی اور پاکستان کے ریلوے اداروں کے ساتھ ساتھ ایران، پاکستان اور ترکی کے سفارت خانوں اور تہران میں ای سی او کے سیکریٹریٹ کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔

ریل پارس کے سی ای او نے کہا کہ ایک دہائی کے بعد اس کوریڈور کے فعال ہونے کی وجہ سے اور سمندری اور سڑک کی نقل و حمل کے مقابلے میں ریل کی نقل و حمل کے زیادہ محفوظ اور کم اقتصادی اخراجات کی وجہ سے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس منصوبے کے ریل نقل و حمل کی تکمیل کے ساتھ، اس راہداری کو بین الاقوامی ریل نقل و حمل اور ٹرانزٹ ٹرانسپورٹیشن مزید ترقی دی جائے گی

Related posts

امریکی شہر سیئٹل میں ذات پات پر مبنی امتیاز پر پابندی

qaumikhabrein

امریکہ نے جس پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا طالبان نے اسے وزیر داخلہ بنادیا۔

qaumikhabrein

امروہا۔شہادت مولا علی۔ جلوس شبیہ تابوت برامد

qaumikhabrein

Leave a Comment