qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران پاکستان کے سرحدی علاقے میر جاوہ میں “زائر سرائے آستان قدس رضوی” کا افتتاح

ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میر جاوہ میں آستان قدس رضوی کے ذریعے تعمیر کردہ زائر سرا کا باقاعدہ افتتاح کیا گيا۔
اس موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی مولانا احمد مروی، سیستان اور بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ مصطفی محامی ، صوبے کے گورنرحسین مدرس خیابانی اور صوبے کے دیگر حکام موجود تھے۔

5100 مربع میٹررقبع پر یہ عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ آستان قدس رضوی نے اسی طرح کے 22 اور مراکز پورے ملک کی شاہراہوں پر تعمیر کئے ہیں ، جن میں زائرین کے لئے بہترین سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال پاکستانی زائرین مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کی زیارت کے لئے میرجاوہ سرحد کے راستے سے ایران میں داخل ہوتے ہیں اور اس زائر سرا کی تعمیر کا ہدف ان زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور ان کی شائستہ طور پر میزبانی کرنا ہے۔

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ایکزیکیوٹیو ڈائیرکٹر نے کہا کہ 5100مربع میٹر پر تعمیر شدہ اس عمارت میں آرام و آسائش کےتمام وسائل موجود ہیں، اس کی تعمیرکا مقصد امام رضا کے پاکستانی زائرین کی اچھی طرح میزبانی کرنا ہے۔
یہ سرائے پورے سال امام رضا علیہ السلام کے روضے کے خدام کی مدد سے زائرین کی میزبانی کرتی رہے گی اور یہ خدمات اس زمانے میں اور بھی بڑھادی جائیں گي جب پاکستانی زائرین کے قافلے اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران سے عراق میں داخل ہونگے۔

آستان قدس کے متولی نے کہا کہ یہ زائر سرا مناسب فلاحی وسائل کے ساتھ پاکستانی زائرین کے لئےاپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ زائرین یہاں پر اپنی تھکن مٹا کر نئی توانائی کے ساتھ مشہد مقدس کے اپنے معنوی سفر پر آگے بڑھ سکیں ۔
اس عمارت کی تعمیر آستان قدس رضوی نے صوبۂ سیستان و بلوچستان کے حکام کے تعاون سے کی ہے ۔
امام رضا علیہ السلام کی زائر سرا میں ایک وقت میں 3 ہزار افراد کی میزبانی کی گنجائش موجود ہے ۔ یہ آستان قدس رضوی کے منصوبوں میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والا منصوبہ ہے۔

Related posts

بحرین۔سیاسی حریفوں کو سزائے موت کے ذریعے ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔

qaumikhabrein

روس اور امریکا میں کشیدگی۔روس امریکہ سے سفیر کو واپس بلائےگا۔

qaumikhabrein

گلگت بلتستان کے ساتھ پاکستانی حکومت کا سوتیلا سلوک

qaumikhabrein

Leave a Comment