فاطمہ نوروزی کریزی کا تعلق ایران سے ہے ۔وہ یکانک دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اسکی دو جوہات ہیں۔پہلی وجہ یہ کہ انکی عمر 122 برس ہے اور دوسری وجہ یہ ہیکہ وہ کورونا ویکسین لگوانے والی دنیا کی بزرگ ترین خاتون ہیں۔انکے شناختی کارڈ کے مطابق انکی پیدائش 23 ستمبر 1899 کو ایران کے صوبہ رضوی خوراسان کے تربت جان علاقے میں ہوئی تھی۔ فاطمہ نوروزی کریزی نے روس کا حملہ، برطانیہ کا حملہ ایران کا انقلاب، ایران عراق جنگ دیکھی ہے۔ انہو ں نے اپنے ملک کےاندر سات صدور کا دور دیکھا ہے۔ اور اب وہ دنیا بھر میں کورونا ویکسن لگوانے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہیں۔ وہ لکھ پڑھ نہیں سکتیں۔جب ا ن سے انکی طویل زندگی کے دوران رونما ہونے والےواقعات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو انکا جواب ہوتا ہیکہ انہوں نے زندگی میں بہت سخت وقت اور مشکل حالات دیکھے ہیں۔ وہ اپنے گھر کے علاوہ کہی نہیں گئیں اسلئے دنیا بھر میں جو کچھ ہوا انہیں اسکا علم نہیں ہے۔فاطمہ اپنے بیٹے عبدالواحد ہیراتی کے ساتھ رہتی ہیں۔ انکی طویل عمر کو دیکھ کر تو یہ کہا جا سکتا ہیکہ لاعلمی بھی ایک نعمت