ایران کے ساتھ نیو کلیائی ڈیل میں امریکہ کی واپسی پر مذاکرات ختم ہو چکے ہیں۔ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ امریکہ اس ڈیل میں پھر واپس آرہا ہے۔ لیکن ایران کا اصرار ہیکہ اسکے اوپر عائد غیر قانونی پابندیاں پہلے ہٹائئ جائیں۔ پابندیاں ہٹانے کے معاملے میں ایران اور امریکہ کے دریان خفیہ طور سے گفتگو ہو رہی ہے۔ ڈیل میں امریکہ کی واپسی سے اسرائیل زبردست طریقے سے بوکھلایا ہوا ہے۔ وہ اس ڈیل میں واپسی سے امریکہ کو باز رکھنے کی ہر کوشش کررہا ہے۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ ڈیوڈ بارنیا ایران نیوکلیئر ڈیل رکوانے کے لیے واشنگٹن پہونچ گیا ہے۔۔موساد چیف وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیداران، سی آئی اے ڈائریکٹر، امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، پینٹاگون اور دفتر خارجہ کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرےگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بارنیا اسرائیل کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں ایران ڈیل کا سب سے بڑا مخالف ہے اور وزیراعظم یائر لاپد بھی اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔پچھلے ہفتے وزیر دفاع بینی گینٹز اور نیشنل سیکیورٹی کونسل چیف ایال ہولاتا نے بھی واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم یائر لاپد نے خود صدر جو بائیڈن کو اس سلسلے میں پچھلے ہفتے فون کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔