اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس نے ” نور 2″ نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے صحرائے شاہرود میں تین مرحلہ سیٹلائٹ قاصد کے ذریعہ ” نور 2″ نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ 500 کلومیٹر کے مدار میں روانہ کردیا ہے۔ اس سیٹلائٹ کا مشن اطلاعات کی جمع آوری اور پیمائش ہے۔ یہ سیٹلائٹ 480 سکینڈ میں 500 کلومیٹر کے مدار پہنچ گيا۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے 21 مہینے قبل نور ایک نامی سیٹلائٹ کو فضا میں روانہ کیا تھا جو آج بھی اطلاعات فراہم کررہا ہے
ایران نے مغربی ملکوں کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالاجی کے میدانوں میں زبردست ترقی کی ہے جسے دیکھ کر مغربی ممالک حیران و ششدر ہیں۔میزائل اور ڈرون تیاری کا معاملہ ہو یا سیٹلائٹ تیار کرکے خلا میں بھیجنے کا معاملہ ہو ایران دوسروں کا محتاج نہیں رہ گیا ہے۔