ایران مسلسل چوتھے سال نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا میں چوتھی پوزیشن پر کھڑا ہے۔
یہ بات ایوان صدر کی نینو ٹکنالوجی کمیٹی کے سربراہ سعید سرکار نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران بدستور دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ سعید سرکار کا کہنا تھا کہ نینو کے شعبے میں ریسرچ کے حوالے سے ایران دنیا کے ٹاپ ٹین ملکوں میں شامل ہے اور ایرانی سائنسدانوں کے مقالات بطور ریفرنس استعمال کیے جا رہے ہیں۔
نینو ٹیکنالوجی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران صرف مقالات کی حد تک محدود نہیں بلکہ ہم آٹھ سو پچاس رجسٹرڈ نینو مصنوعات کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا ایران، تعمیرات، دواسازی اور صنعتوں میں استعمال کی معیاری نینو مصنوعات تیار کر رہا ہے جو دنیا بھر میں استعمال کی جا رہی ہیں۔
سعید سرکار نے کہا کہ ایران، اس شعبے میں جنوبی کوریا، جرمنی، جاپان اور بہت سے یورپی ملکوں سے آگے ہے