qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

تہران میں مجاہدان دیار غربت کانفرنس

امریکی زوال اور علاقے سے امریکی انخلا میں استقامتی محاذ کے کردار کے زیر عنوان چھٹی “مجاہدان دیار غربت” کانفرنس بدھ کو تہران میں شروع ہوئی جس میں دنیا کے اٹھائیس ملکوں کے نمائندے، ایران کے سول اور فوجی عہدیدار اور استقامی محاذ پر شہید ہونے والوں کے اہل خانہ شریک ہیں۔

کانفرس میں شرکت کرتے ہوئے حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام تمام مذاہب کے مقدسات اور عقیدوں کے احترام کا پیغام دیتا ہے، تحریک انقلاب اسلامی کی حیات شہداء اسلام کا خون ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک بغیر خون شہداء کے کامیاب نہیں ہو سکتی ہے آج اگر انقلاب اسلامی ایران زندہ جاوید ہے تو خون شہداء کی وجہ سے ہے۔ انہوں نےکہا کہ مذہب کے نام پر قتل و غارت کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،ہم ایسے عناصر کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام تو امن تحمل اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شہدائے پاسبان حرم اور استقامتی محاذ پر شہید ہونے والوں کی قربانیوں کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ چھٹی سالانہ کانفرنس ہے اور اس کا مقصد استقامتی گروہوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔ اس کانفرنس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف، ایران کے وزیرداخلہ، فلسطین، یمن، شام، وینیز ویلا اور کیوبا کے سفرا کے علاوہ ایک سو کے قریب غیرملکی مہمان بھی شریک ہیں۔واضع رہے کہ کانفرس میں مختلف ممالک کی نمائندگی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا میں کہیں بھی عالم اسلام کی بقاء اور انسانیت کی حیات کے لیے جو شہداء خون دے رہے ہیں اسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔(بشکریہ۔ حوزہ نیوز)

Related posts

دوسری شادی کرنے کےلئے شوہر پہلی بیوی کو بھون کر کھا گیا

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے۔۔خامیوں کی پردہ پوشی کےلئے لاک ڈاؤن کا سہارا۔

qaumikhabrein

یو پی۔ عدالتی احکامات کو دھتا بتاتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے قدیم مسجد کو منہدم کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment