ایران نے گزشتہ کچھ برسوں میں عسکری لحاظ سے اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔ اپنی میزائل طاقت کا مظاہرہ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے دو روز بعد ہی عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر حملہ کرکے کردیا تھا۔
ایران کے اس میزائل حملے میں فوجی اڈہ تباہ ہو گیا تھا لیکن امریکہ نے آج تک اس بات کا اقرار نہیں کیا لیکن وہ ایران کے اس میزائل حملے کا جواب دینے کی ہمت نہیں دکھا سکا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ دنیا مین کہیں کس امریکی فوجی اڈے پر کسی نے حملہ کرنے کی جرت دکھائی ہو۔ شہد قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایران نےاپنی میزائل ترقیی اور پیش رفت کی نمائش کی۔
تہران میں مصلی امام خمینی میں جاری اس نمائش میں نمازیوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمائش کے مقام پر خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران، بعض میوزیکل گروپ نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں قومی اور ملی ترانے بھی پیش کیے۔