ایرانی فوج نے جنگی مشقوں کے دوران اسرائلی بحری اڈوں پر علامتی حملے کئے ہیں۔’یا زہرا’ نعرے کے ساتھ ایران افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں 29 دسمبر 2022 سے جاری ہیں۔یہ مشقیں ایران کے جنوب میں مکران کے ساحلی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ یہ علاقہ آبنائے ہرمز کے نزدیک ہے۔تصاویر اوراعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اخبار ” دی ٹائمس آف اسرائیل” نے لکھا ہیکہ’ ذولفقار1401′ جنگی مشق کے دوران ایرانی فوج نے مکران کے ساحلی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ڈمی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔
اخبار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویروں کے حوالے سے لکھا کہ جنگی مشقوں کے دوران ایک حملہ اس مقام پر کیا گیا جہاں اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کے ایلیٹ بندرگاہ کی ڈمی تیار کی گئی تھی۔اسرائیلی تنصیبات کی ڈمی پر حملے کرکے ایران نے صیہونی حکومت کو وارننگ دی ہے۔جانکاروں کا کہنا ہیکہ ایران کی جنگی مشقیں اتنی طاقتور ہیں کہ انہیں دیکھ کر اسرائیلی حکام کی نیند اڑنا لازمی ہے۔
‘ ذولفقار1401’ جنگی مشقوں میں بری فوج کی کئی یونٹس، فضائیہ کے سسٹم اور بحریہ کی جنگی کشتیاں اور جہاز حصہ لے رہے ہیں۔جنگی مشقوں کے دوران ہی ایرانی فوج نے دیسی ساختہ میعاد تارپیڈو کا بھی ؛پہلی بار مظاہرہ کیا۔ اس تارپیڈو کو طارق آبدوز سے فائر کیا گیا۔فتح اور الغدیر آبدوزوں نے بھی والفجر تارپیڈو نے بحر اومان اور شمالی بحر ہند میں اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ آبدوزوں کی طرح تارپیڈو بھی ایرانی ماہرین نے دیسی سطح پر تیار کئے ہیں۔یہ تارپیڈو ہدف پر اچوک نشانہ لگاتے ہیں۔