مشہد میں “مزارات” بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس فسٹیول کا اہتمام
آستان قدس رضوی کے فنی تخلیقات ادارے کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
یہ فیسٹیول مشہد کی رضوان گیلری میں منعقد کیا جارہا ہے۔ آستان قدس رضوی کے فنی تخلیقات ادارے کے مدیر اعلیٰ امیر مہدی حکیمی نےپریس کانفرنس میں دنیا میں مقبروں کے اہم کردار کے حوالے سے کہا کہ اسلامی مقبرے، جیسے مذہبی رہنمائوں، علماء، دانشوروں اور مذہبی بزرگوں کے مقبرے، ہمیشہ اسلامی دنیا میں مختلف مقامات پر تبدیلیوں کا باعث بنے ہیں اس کے علاوہ بہت سی جگہوں پر ایک تہذیب اور تمدن کی پیدائش کا سبب بھی بنے ہیں نیز یہ مقبرے قوموں کے تشخص کو وسعت دینے کا سبب بھی بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں تعمیری اور فنکارانہ نقوش پائے جاتے ہیں انھیں مقبروں میں تشکیل دیا گیا ہے اور اسے اسلامی دنیا کی ثقافتی یا شناختی شعبہ کا حصہ سمجھا جا سکتا ہے، مثال کے طور پر، امام رضا علیہ السلام کے حرم کی مرکزیت کے ہمراہ بے نظیر تعمیری اور فنی خزانہ اس حرم میں موجود ہے۔مقبرے، خالق اور مخلوق کے درمیان دعائیہ رشتہ قائم کرنے کے لیے بھی مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
فیسٹیول میں شامل مزارات کی منتخب تصاویر کو انعامات سے نوازہ جائےگا۔ اندرون و بیرون ملک سے 8127 تخلیقات موصول ہوئی ہیں۔ منتظمین کے مطابق فوٹوگرافرز ہر سیکشن میں ” مقبرے، اسلامی مقبرے” اور “آسمانی مذاہب میں دعا”، 7 تصاویر بھیج سکتے ہیں۔فیسٹیول کے ہر حصے میں پہلے سے تیسرے نمبر پر تین فاتح ہوں گے۔ اس کے علاوہ، فیسٹیول سکریٹری کا خصوصی ایوارڈ شرکاء میں سے کسی ایک کو دیا جائے گا۔فوٹو گرافرز photo.mazaar.net ایڈریس پر دو زبانوں یعنی فارسی اور انگریزی میں ٢٦ خرداد (ایرانی تاریخ) تک بھیج سکتے ہیں۔
دوسرے مزارات فیسٹیول کی جیوری کے اراکین میں ترکی کے ابراہیمی راہا بیلر، محمد ستاری، سید عباس میرہاشمی، ابراہیم بہرامی اور مہدی مقیم نژاد شامل ہیں۔ بین الاقوامی مزارات فوٹو فیسٹیول کے دوسرے دور کے پوسٹر اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی اور رضوان گیلری میں اس بین الاقوامی فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح میڈیا کے ارکان کی موجودگی میں ہوا۔